شرایع الاسلام – احکام جلد 1، 2 اور 3



یہ کتاب عربی اور فارسی میں دستیاب ہے۔ اردو زبان میں دستیاب نہیں ہے۔

احکام الٰہی کو جاننا، دین کے وہ ضروریات میں سے  ہے جو کہ ہر شخص کو ان احکام کو سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس مقصد کے لیے اسلامی قوانین کے عنوان سے احکام کا تین جلدوں پر مشتمل مجموعہ آپ کے لیے دستیاب کیا گیا ہے۔ یہ احکام سید احمد الحسن (ع) نے جمع کیے ہیں اور ان میں مختلف احکام شامل ہیں۔
اس مجموعہ کی پہلی جلد میں عبادات کے احکام شامل ہیں۔ اس کتاب میں عبادت کا طریقہ اور عبادت کی اقسام بیان کی گئی ہیں۔
اس جلد میں درج ذیل سوالات کا جواب دیا گیا ہے۔

وضو کیسے کریں؟
کیا واجب اور مستحب غسل، وضو کے بدل کافی ہیں اور کیا دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت ہے؟
کیا میت کے لیے کوئی خاص اعمال انجام دیناہے؟
نماز میں کیا واجب اور کیا مستحب ہیں؟
واجب نمازوں کی کتنی قسمیں ہیں؟
روزہ کیا ہے اور روزے کی حالت میں کیا نہیں کرنا چاہیے؟
کن کاموں سے انسان پر کفارہ واجب ہوتا ہے؟
اعتکاف کیا ہے اور اس کی چھ شرائط کیا ہیں؟

اس مجموعہ کی دوسری جلد میں خمس اور زکات جیسے مسائل پر بحث کی گئی ہے اور درج ذیل سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں۔

زکات کن لوگوں پر فرض ہے اور کن چیزوں پر واجب ہے؟
زکات فطرہ کب اور کس کو ادا کرنا چاہیے؟
خمس کس چیز پر واجب ہے؟
خمس کس کو دینا چاہیے؟
خمس کب ادا کرنا چاہیے؟
حج فرض ہونے کی کیا شرائط ہیں؟
حج کی اقسام کیا ہیں؟
کن لوگوں کے لیے امر بالمعروف (نیکی کا حکم دینا) اور نھی عن المنکر (برائی سے روکنا) واجب ہے؟
کیا امام کے علاوہ کوئی شخص حدود کو جاری کر سکتا ہے؟

اس مجموعہ کی تیسری جلد میں نکاح اور طلاق سے متعلق موضوعات کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس میں درج ذیل سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں۔

عقد اور شادی کی اداب کیا ہیں؟
نکاح کی صیغہ اور اس کے احکام کیا ہیں؟
کن لوگوں کو عقد کروانے کا اختیار ہے؟
کیا چیز فسخ نکاح کا سبب بنتا ہے؟
طلاق کے ارکان کتنے ہیں؟
خلع اور مبارات کی صیغہ کیا ہے؟
کیا ظھار کرنا جائز ہے؟
ایلا کیا ہے اور اس کی شرائط کیا ہیں؟

You may also like...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے