18- کیا آپ کو معلوم ہے کہ سید احمد الحسن(ع) کی حقانیت پر ایک دلیل ان کا عظیم علم ہے جو وہ الله تعالیٰ کی طرف سے اہل زمین کے لئے لائے ہیں؟

یہ دلیل ثابت کرتی ہے کہ سید احمد الحسن(ع) سفیرِ امام مہدی (ع) ہیں اور ان کا علم بے نظیر ہے.

مفضل بن عمر نے امام صادق(ع) سے سوال کیا، آخری زمانہ میں کیا کرنا چاہئیے؟

امام نے فرمایا: اگر کسی نے ادعا کیا، ان سے عظی مسائل کے بارے میں پوچھو تا کہ وه جیسا اس سوال کا جواب دے سکے». (الكافي ج 1 ص 340 . إثبات الهداة ج 5 ص 58)

امام رضا(ع) نے فرمایا: امام باقر (ع)نے فرمایا: ہمارے پاس سلاح کا مثال، بنی اسرائیل میں تابوت کی سی ہے. یعنی (بنی اسرائیل میں) جن کے پاس تابوت تھا نبوت بھی اسی کے پاس تھی (اور ہم میں سے بھی جن کے پاس سلاح ہو، وہی صاحب امر ہے)

ان سے سوال پوچھا گیا. کیا سلاح، علم سے جدا یے؟ امام رضا(ع) نے فرمایا: «نہیں» (الکافي ج 1 ص 238 . بصائر الدرجات ج 1ص 183) 🌸

آج تک سید احمد الحسن(ع) نے پچاس سے زائد حیرت انگیز کتابیں لکھی ہیں اور علمائے حوزه اور سائنس دانوں کو چلینج کیا ہے. سید احمد الحسن(ع) روایات کے ذریعے ثابت کرتے ہیں کہ سلاح رسول سے مراد وہی علم ہے.

سب سے واضح دلیل خود رسول الله(ص) کی حدیث ہے، انھوں نے فرمایا: «علم میری سلاح ہے» (مستدرك الوسائل و مستنبط المسائل، ج‏11، ص: 173)❤️

You may also like...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے