21-اس وقت سید احمد الحسن(ع) کہاں ہیں؟ کیسے ان سے رابطہ کیا جانا ممکن ہے؟
سن 2006 میں جب آخری زمانے کے گمراه علماء نے سید احمد الحسن(ع) کے قتل کا فتوا دیا، آنحضرت عراق میں خفیہ طور پر زندگی گذارنے پر مجبور ہوگئے ہیں. ایک بار عراقی سیکورٹی فورس سید کے گھر پر حملہ آور ہوئے لیکن کچھ گھنٹے پہلے وه گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے حتیٰ ایک بار امریکی جہاز نے اس اندیشے سے کہ سید گھر پر ہیں اس جگہ پر بمباری کی، لیکن الله نے چاہا اور سید محفوظ رہے. آنحضرت خفیہ طور پر لوگوں کے درمیان زندگی بسر کر رہے ہیں اور زراعت جیسے کاموں میں مصروف ہوتے ہیں. امام باقر (ع) سے ایک اور روایت ہے ایک مہدی کے بارے میں بات ہوتی ہے جو کہ آخر الزمان میں پیدا ہوں گے اور کچھ مدت کیلئے غائب ہوجائیں گے. (کمال الدین وتمام النعمة ص 330 باب 32 ح 14 )
البته کچھ اور روایات بھی موجود ہیں جس میں لفظ مهدی موجود ہے لیکن یہ سفیر امام زمانہ(ع) کے بارے میں ہے نہ کہ خود امام زمانہ (ع) کے لئے.
سفیر امام مہدی نے شروع سے ہی اپنا دفتر مبارک نجف میں کھولا ہوا ہے دفتر (مکتب) ان علماء کے ذریعه چلایا جاتا ہے جو سید پر ایمان لا چکے ہیں۔ (شیخ ناظم عقیلی، سید حسن حمامی، سید واثق حسینی اور شیخ حبیب السعیدی)
عراقی گونمنٹ بارہا اس مکتب پر حملہ آور ہوئے اور اسے سیل کردیا اور امام مہدی کے اصحاب کے اموال کو مصادره کیا درجنون لوگوں کو شهید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا.
لیکن آج دفتر مبارک سید احمد الحسن(ع) نجف میں مضبوطی کے ساتھ الله کے اصحاب کی پوری دنیا میں دیکھ بھال کر رہا ہے اور اس دفتر کے ما تحت، حوزه علمیه اور یونیورسٹی اور جمعه نمازیں اور مساجد و امام بارگاہیں اور چینلز، اخبار اور فلاحی اداره اور …. جدیت اور طاقت کے ساتھ کام کر رہے ہیں.
سید احمد الحسن (ع)سن 2006 میں خفیہ طور پر زندگی کرنے پر مجبور ہوگئے تھے. لیکن چھ سال بعد یعنی سن 2012 میں فیس بک پر ایک صفحہ (page) بنا کر اس طرح مؤمنین و مخالفین کے سوالات کے جوابات دے رہے ہیں. اس صفحے کو فالو کرنے والے ایک میلین سے زیاده ہیں.
امام صادق (ع) نے فرمایا کہ (قائم) اپنے اصحاب سے بات کرتا ہے اور ان کی باتیں سنتا ہے جبکہ ایک دوسرے سے بہت دور فاصلے پر ہیں۔ (الكافي ج 8 ص 240 رواية 239 باب
یا دوسری روایت میں فرمایا: اصحاب قائم(ع) اپنی ہتھیلی کی طرف دیکھتے ہیں اور آنحضرت سے حکم دریافت کرتے ہیں (غیبة النعماني: ص 319 – 320 ب 21 ح
امیرالمومنین(ع) ایک روایت میں فرماتے ہیں کہ مہدی میرے گیارھواں بیٹے کی نسل سے ہے. پھر فرماتے ہیں یہ مہدی چھ دن یا چھ مهینے یا چھ سال کے لئے غائب هوجائے گا.( غیبت طوسی ص 322-323 حدیث 127 . الکافی ج 1 ص 338 باب فی الغیبة ح 7)
امام علی(ع) کے گیارھواں بیٹا، امام زمان (ع)ہے. اس روایت میں مهدی سے مراد امام زمان(ع) نہیں بلکه ان کی نسل سے ایک فرد ہے.
یعنی سید احمد الحسن(ع) فرزند اور امام مهدی(ع) کے سفیر جو کہ چھ سال غائب ہوئے تھے.

حالیہ تبصرے