7- امام زمانہ علیہ السلام نے شادی کب کی ہے کہ جو ان کا بیٹا موجود ہے؟ کس نے کہا ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام سے پہلے ان کا بیٹا آئے گا؟
تقریباً پچاس روایات امام مہدی علیہ السلام کی اولاد کے بارے میں موجود ہیں. ان میں سے بعض روایات سے ثابت ہوتا ہے کہ امام مہدی کی اولاد غیبت کے دور میں بھی موجود ہیں.
روایات میں آیا ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور سے پہلے ان کے اھل بیت میں سے ایک فرد مشرق کی جانب یعنی خراسان سے خروج کرے گا تا کہ ظہور کے لئے زمینه فراہم ہوجائے. (منبع: الفتن، نعیم بن حماد، ص 216؛ الملاحم و الفتن، ابن طاووس، ص 136)
امام صادق فرماتے ہیں کہ امام مہدی کی اولاد میں سے کسی کو نہیں پتہ غیبت کبریٰ میں امام کہاں موجود ہیں.
سوائے اس مولا کہ جو آنحضرت کے کاموں کو انجام دیتا ہے. (منبع: غیبت شیخ طوسی، ص 161-162، حدیث 120)
اس روایت کے مطابق
1. غیبت کے زمانہ میں امام مہدی کی اولاد اپنے والد کی جگہ سے بے خبر ہیں.
2.امام مہدی (ع) ایک مقدس شخصیت کو اپنے وزیر و نائب کے طور پر مقرر کرتے ہیں جو ان کے ساتھ ہی ہوتا ہے.
حتیٰ کہ رسول خدا (ص) سے ایک روایت مذکور ہے جس میں آیا ہے کہ امام مہدی(ع) کی اولاد ان کے ظہور کے لئے زمینہ سازی کریں گے. اس روایت سے اخذ کیا جاتا ہے کہ ان کا نعره یہ ہے «ملک اور حکمرانی، الله ہی کے لئے مختص ہے». (منبع: الهدایة الکبری، ص 531)
خاص بات یہ ہے کہ سید احمد الحسن کا نعره بھی یہی ہے.
ص 23
امام صادق(ع) سے ایک روایت کے مطابق لوگ مشرق و مغرب کی جانب سے پرچم حق پر لعن کریں گے اس شدت عمل کی وجہ سے جو ظہور سے پہلے خاندان مہدی (ع) سے دیکھیں گے.(بحار الانوار، ج 52،ص 63)
امام کاظم (ع) بھی ایک حدیث کے مطابق سبز جھنڈوں کے بارے میں فرماتے ہیں جو کہ آگے بڑھتے ہیں تا کہ وصیتوں کے صاحب کا بیٹا یعنی امام مہدی کے بیٹے کی بیعت کرے. (ارشاد ج 2، ص 376)
ایک روایت میں آیا ہے کہ امام مہدی (ع) کی اولاد جزیره خضرا میں زندگی بسر کر رہے ہیں.(نجم الثاقب، حدیث 37)
حضور (ص) حضرت سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے فرماتے ہیں: مہدی (ع) کا والد ان کے بعد آئے گا. سلمان نےپوچھا ان کا والد افضل ہے یا وه خود؟ حضور(ص) نے فرمایا: ان کا والد افضل ہے. (کتاب سلیم بن قیس، ص 430)
واضح رہے یہ مہدی امام مہدی (ع) نہیں بلکہ ان کا بیٹا سید احمد الحسن ہے.
کیونکہ: 1. امام زمان کے والد یعنی امام حسن عسکری(ع) ان سے پہلے تھے نہ کہ ان کے بعد میں.
2. بہت روایات میں آیا ہے جس کے مطابق امام زمان(ع) اپنے آباء سے، سوائے پنجتن کے سب سے برتر اور افضل ہیں. پھر یہ مهدی جو اس روایات میں مذکور ہے امام مہدی کا بیٹا ہی ہے جن کے والد، زیاده افضل ہیں اور ان کے آنے کے بعد آئیں گے.

حالیہ تبصرے