کیا رسول الله ص نے وصیت کی ہے؟

آیات اور روایات کے مطابق زمین پر الله کا خلیفه ہمیشه تین اصولوں سے پہچانا جاتا ہے.
1- وصیت اور نص الہی
2- علم اور حکمت الهی جو تمام علوم پر مسلط ہو
3- البیعة لله (زمین پر الله تعالی کی حکمرانی کی طرف دعوت)
نص الہی سے مراد وصیت ہے
سب سے پہلے الله تعالی نے حضرت آدم (ع) کو خلیفه بنایا۔
اس کے بعد حضرت آدم (ع) نے اپنے بعد والے پیغمبر کو وصیت کے ذریعے پہچنوایا اسی طرح یہ سلسلہ حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم تک جاری رہا۔

رسول الله ص نے وصیت کی کیونکہ
1 رسول الله (ص) نے خود فرمایا “مجھے قلم اور کاغذ لا کر دو کہ ایسی چیز لکھوں تاکہ میری امت میرے بعد کبھی گمراہ نہ ہو سکے۔” یہ وصیت لوگوں کو گمراہی سے بچاتی ہے اور رسول الله (ص) نے وصیت کرکے امت کو نجات بخشی۔
2 وصیت لکھنا الله تعالی کی طرف سے واجب ہے۔
°ما ینطق عن الهوی ان هو الا وحی یوحی°
“(رسول الله) اپنی خواہش سے کچھ نہیں کہتے وه جو کہتے ہیں ہماری وحی ہے۔”
اللّٰہ کے فرمان کے مطابق رسول الله (ص) پر وصیت کرنا واجب تھا۔
3 سوره بقره کی آیت نمبر 180 کے مطابق وصیت لکھنا رسول الله پر واجب تھا۔

  1. روایات کی مطابق جو وصیت کئے بغیر مرجائے وه جاہلیت کی موت په مرتا ہے۔
    ….ـ

You may also like...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے