1- سید احمد الحسن کون ہیں؟

کیا وہ سچ کہہ رہے ہیں کہ وه امام زمانہ علیہ السلام کے بیٹے ہیں؟

امام زمانہ علیہ السلام نے اپنے بیٹے سید احمد الحسن کو ہماری طرف بھیجا ہے.

سید احمد الحسن کی حقانیت کی دلیلوں میں سے ایک وه روایت ہے جس میں ان کا نام اور خصوصیات واضح طور پر بیان ہوا ہے. 🌹

ان کے دلائل میں سے ایک ہزار خواب اور مکاشفہ ہیں جس میں اھلِ بیت ان کی تأیید کرتے ہیں.

ان کے دلائل میں سے ان کا بے نظیر علم ہے جو کہ 50 جلد سے زائد کتابوں میں نشر کیا گیا ہے.

آنحضرت نے یہاں تک کہ آجکل کے علوم مثلاً بائیولوجی، فیزیکس اور نجوم پر بھی حیرت انگیز طور پر روشنی ڈالی ہے۔

ان کے دلائل میں سے ایک، حاکمیت الٰہی کی طرف دعوت اور عوامی حاکمیت کی مخالفت ہے مثلاً شورا اور ڈیموکریسی (جمھوریت) محکم دلیل کے ساتھ.

درجنون دلیلیں اور نشانیاں مثلاً معجزات اور استخارے اور … امام مہدی علیہ السلام کے بیٹے اور سفیر، سید احمد الحسن کی تایید کرتے ہیں. 😊

❤️ کچھ روایات میں آیا ہے کہ حضرت مہدی علیہ السلام جب تشریف لائیں گے جدید و عجیب مسائل اور مطالب کو ساتھ لیکر آئیں گے اور شیعیان ان مطالب کو برداشت نہیں کرپائیں گے. اس لئے وہ امام مہدی علیہ السلام کی مدد کو نہیں پہنچ پائیں گے اور وہ آنحضرت کی دعوت کو رد کریں گے اور ان کے خلاف جنگ لڑیں گے.

❤️ قریب پچاس روایات ہیں جن میں آیا ہے کہ امام زمانہ علیہ السلام کی اولاد ہوگی.

❤️ان میں سے بعض روایات ثابت کرتے ہیں کہ امام مہدی علیہ السلام کے ظهور سے پہلے انکی اولاد موجود ہوگی اور ظهور کے لیے زمین سازی (راہ ہموار) کرے گی۔

حتیٰ کہ امام علی علیہ السلام بھی فرماتے ہیں کہ مہدی علیہ السلام سے پہلے خاندان مہدی میں سے ایک مرد مشرق کیجانب سے خروج کرے گا😊

منبع: الملاحم والفتن، ابن طاووس باب133 ص139

🌸 سید احمد الحسن کی کئی خصوصیات روایات میں مذکور ہیں.

جسمانی خصوصیات (قد و چہرے کی رنگت اور سر کے بال اور بھوئیں اور …) سے لیکر

یہاں تک کہ شہر بصره سے ان کا تعلق ہے۔

ان کی پیدائش کی جگہ ، مُدَینه کا قصبہ بھی واضح طور پر بیان اور ان کا شهر نجف میں ظهور

اور ان کے والد و والده

اور ان کی کنیت ابوعباس

اور …

سب روایات میں موجود ہیں.

حتیٰ کہ روایات میں آیا ہے کہ بتیس (32) سال کی عمر میں آئیں گے (دعوت کا آغاز کریں گے) 🌹

چھ سال تک لوگوں کی نظروں سے غائب رہیں گے اور دیگر خصوصیات روایات میں مذکور ہیں.

آپ جا کر تحقیق کیجئے آپ کو پتا چلے گا کہ سید احمد الحسن سچ کہہ رہے ہیں یا ان کے دشمن.

متعدد روایات کی بِنا پر واضح ہوتا ہے کہ ظهور سے پہلے زمینه فراہم کرنے کے لیے ایک فرد آئے گا اور ہمیں ان کی بیعت لازم ہوگی. تاہم ہم اس زمینه فراہم کرنے والے کو کس طرح پہچان سکتے ہیں؟!️

روایات اھلِ بیت کی روشنی میں وه شخصیت:

🌹1- علمی دلائل کے ساتھ دنیوی جعلی اور بغیر دلیل کی حکومتوں کو رسوا کریں گے۔

🌹2- لوگوں کو منفرد علم سے آگاه کرے گا.

🌹3- الله اور اھلِ بیت نے بہت ساری روایات میں ان کی نشاندہی کی ہے اور خواب اور مکاشفے کی صورتوں میں ان کی حقیقت کو دکھایا ہے.

ہم کہتے ہیں کہ سید احمد الحسن امام مہدی علیہ السلام کے بیٹے اور سفیر ہیں۔

یہ تین نشانیاں انہیں حاصل پیں اور ہم دلیل کے ساتھ اپنی باتوں کو ثابت کرتے ہیں.

🌹 سید احمد الحسن سید اسماعیل کے بیٹے اور وه سید صالح کے بیٹے اور وه سید حسین کے بیٹے اور وه سید سلمان کے بیٹے ہیں. لوگوں کو نہیں معلوم تھا کہ سلمان کے والد کون ہیں اور سید احمد الحسن نے ثابت کیا کہ ان کے جد امام مہدی علیہ السلام ہیں.

اس سے پہلے کہ سید احمد الحسن اپنے خاندان کو آگاه کریں، انہیں پتا نہیں تھا کہ وه سید ہیں.

جیسے کہ روایات میں آیا ہے کہ غیبت کے دور میں حتی امام مہدی علیہ السلام کی اولاد کو بھی ان کے والد کی جگہ کا علم نہیں ہوگا. 🌺

مزید یہ کہ روایات میں آیا ہے کہ ظهور کی زمینہ فراہم کرنے والی وه شخصیت ہے جس کی نسبت معلوم نہیں.

(الغیبة النعمانی، ص 265)

واضح طور پر سید احمد الحسن بھی ویسے ہی ہیں. کیونکہ اس سے پہلے کہ انھوں نے دلیل کے ساتھ امام مہدی علیہ السلام کو اپنا جد گرامی ثابت کیا ہے کسی کو پتا نہیں تھا کہ سلمان کے والد کون ہیں. 🌺

You may also like...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے