14- کیسے معلوم ہو کہ سید احمد الحسن (ع) کے بارے میں جو خواب ہم دیکھتے ہیں، وہ شیطانی خواب نہیں؟

بہت سی روایات موجود ہیں جن کے مطابق شیطان، اھل بیت کی صورت میں نہیں آسکتا. مثلاً حضور(ص) نے فرمایا: «جو بھی مجھے خواب میں دیکھے وہ مجھ ہی کو دیکھتا ہے کیونکہ شیطان نہ خواب میں اور نہ ہی بیداری میں میری اور میرے کسی بھی جانشین کی صورت میں قیامت تک نہیں آ سکتا».(سلیم بن قیس ھلالی، ص 823)اس کتاب کی تاکہد خود آئمہ نے کی ہے.

کفار بھی یہی باتیں کرتے تھے ان چیزوں کے بارے میں جو رسول الله(ص) اور مومن خواب میں دیکھتے تھے جیسا کہ قرآن میں ارشاد ہے:

«لیکن (کافروں نے) کہا یہ باتیں پریشان خواب ہیں، یہ رسول ایک بڑا شاعر ہے جو ان کلمات کو سیکھا ہے وگرنه ہمارے لئے گذشتہ نبیوں کی طرح آیت اور معجزه لیکر آتے» (انبیاء، 5)

سید احمد الحسن(ع)، فرزند امام مہدی(ع) اپنے ایک خطبے میں فرماتے ہیں:

تمہیں الله کی قسم دیتا ہوں اور تم سے پوچھتا ہوں، آسمانوں کی حکومت کس کےہاتھ میں ہے؟

کیا الله کے ہاتھ میں یا شیطان (لعنة الله علیه)؟!

اگر کہتے ہو کہ یہ مسائل سحر و جن کا کام ہے تو تمہاری یہ بات اس فرد کی طرح ہے جو بولتا ہے کہ آسمانوں اور زمین کا ملکوت شیطان کے ہاتھ میں ہے. الله تعالی لعنت کرے اس فرد پر جو اس طرح کی احمقانہ اور نا آگاہانہ بات کرتا ہے اور اس کی نسبت، تأکید کرتا ہے اور اس پر الله سے استغفار نہیں کرتا».

You may also like...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے