مهدیین قرآن میں
1. وَ لَقَدْ كَتَبْنا فِي الزَّبُورِ مِنْ بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُها عِبادِيَ الصَّالِحُون (انبیاء 105)
اور ہم نے زبور میں ذکر کے بعد لکھ دیا ہے کہ زمین کے وارث ہمارے نیک بندے ہوں گے
🔰لفظ“صالحون” جمع ہے اور نیکوکار اور معصوم بندوں کے ایک گروہ پر دلالت کرتی ہے، جو صرف ایک فرد تک محدود نہیں۔ یہ نہ صرف امام مہدی (عج) بلکہ ان کے بعد آنے والے ہدایت یافتہ رہنماؤں”12 مهدی” کو بھی شامل کر سکتی ہے۔
یہ تعبیر اس بات کو تقویت دیتی ہے کہ زمین کی وراثت صرف ایک فرد کے ہاتھ میں نہیں ہوگی، بلکہ ایک الہی منتخب گروہ(12 مهدی) اس کی قیادت کرے گا، جو عدل و انصاف قائم کرنے والے ہوں گے۔
2. وَ نُريدُ أَنْ نَمُنَّ عَلَى الَّذينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَ نَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَ نَجْعَلَهُمُ الْوارِثين
اور ہم یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ جنہیں زمین میں بے بس کر دیا گیا ہے ہم ان پر احسان کریں اور ہم انہیں امام بنائیں اور ہم انہی کو وارث بنائیں
🔰”وارثین” جمع ہے، جو ایک سے زیادہ افراد پر دلالت کرتا ہے، لہذا اس کا مفہوم صرف امام زمان (ع) تک محدود نہیں رہتا اس میں امام مہدی (ع) کے علاوہ بارہ مہدیوں (یعنی وہ ہدایت یافتہ افراد جو امام مہدی کے بعد امت کی رہنمائی کریں گے) کو بھی شامل سمجھا جا سکتا ہے۔ یہ اس بات کی تائید کرتا ہے کہ اللہ کی طرف سے منتخب کیے گئے صالح بندے ہی زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کریں گے۔ جو ائمہ اور وارثین میں سے ہیں
3. وَعَدَ اللَّهُ الَّذينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَ لَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دينَهُمُ الَّذِي ارْتَضى لَهُمْ وَ لَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْناً يَعْبُدُونَني لا يُشْرِكُونَ بي شَيْئاً وَ مَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذلِكَ فَأُولئِكَ هُمُ الْفاسِقُون (نور: 55)
تم میں سے جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور نیک اعمال بجا لائے ہیں اللہ نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے کہ 👈انہیں زمین میں اس طرح جانشین ضرور بنائے گا جس طرح ان سے پہلوں کو جانشین بنایا اور جس دین کو اللہ نے ان کے لیے پسندیدہ بنایا ہے اسے پائدار ضرور بنائے گا اور انہیں خوف کے بعد امن ضرور فراہم کرے گا، وہ میری بندگی کریں اور میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہرائیں اوراس کے بعد بھی جو لوگ کفر اختیار کریں گے پس وہی فاسق ہیں
♦️قال الصادق ع: … قَالَ نَزَلَتْ فِي الْقَائِمِ وَ أَصْحَابِه
امام صادق (ع) نے فرمایا: یہ آیت قائم (عج) اور ان کے اصحاب کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔
وه اصحاب قائم جو معصوم ہے کیونکه الله کا خلیفه معصوم ہونا چاہئے
♦️عن الصادق (ع) في خبر طويل سمى به أصحاب القائم و من البصرة … احمد
امام صادق (ع) سے ایک لمبی روایت میں اصحاب قائم کا ذکر ہیں، انھوں نے فرمایا:
بصره میں سے … احمد …
بشارة الاسلام ، ص 181
♦️قال: خطب أمير المؤمنين علي عليه السلام خطبة…. ألا وان أولهم من البصرة
اصبغ نے کها: امیر المومنین ع نے خطبه ارشاد فرمایا. اور المھدی ع اور ان کے نام کا ذکر فرمایا جو ان (المھدی) کے ساتھ خروج کریں گے.
ان کا پهلا (فرد) بصره سے
ملاحم ابن طاووس ص 145 . بشارة الاسلام ص 148. منتخب الاثر ص 183
👈قرانی ایات کے مطابق 12 مهدیین اصحاب قائم میں سے ہیں، معصوم ہے، اللہ کا خلیفہ ہے اور امام زمان کے بعد حکومت کریں گے