طالع مشرق 1

أَحْمَدُ بْن مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُحَمَّدِيِّ عَنْ أَبِي رَوْحٍ فَرَجِ بْنِ قُرَّةَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مَسْعَدَةَ بْنِ صَدَقَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ(ع) قَالَ: خَطَبَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ (ع) بِالْمَدِينَة ….
وَ اعْلَمُوا أَنَّكُمْ إِنِ اتَّبَعْتُمْ طَالِعَ الْمَشْرِقِ سَلَكَ بِكُمْ مَنَاهِجَ الرَّسُولِ ص فَتَدَاوَيْتُمْ مِنَ الْعَمَى وَ الصَّمَمِ وَ الْبَكَمِ وَ كُفِيتُمْ مَئُونَةَ الطَّلَبِ وَ التَّعَسُّفِ وَ نَبَذْتُمُ الثِّقْلَ الْفَادِحَ عَنِ الْأَعْنَاقِ وَ لَا يُبَعِّدُ اللَّهُ إِلَّا مَنْ أَبَى وَ ظَلَمَ وَ اعْتَسَفَ وَ أَخَذَ مَا لَيْسَ لَهُ- وَ سَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ.

مسعده کہتا ہے: امام صادق(ع) سے سنا ہے کہ انھوں نے فرمایا: امیر المؤمنین(ع) نے کوفه میں خطبہ ارشاد فرمایا: انھوں نے فرمایا (… جان لیں اگر آپ مشرق کی طرف سے انقلاب کرنے والے کی تبعیت کریں وه آپ کو حضور(ص) کی سیرت اور چلن کی طرف ہدایت کرے گا اور آپ کو بهرے پن، گونگے پن اور اندھے پن کی بیماریوں سے نجات دلائے گا، تا کہ آپ لوگ طلب کی مشقت اور ظلم سے جان چھرائیں اور بار سنگین کو اپنے کندھوں سے زمین پر اتار دیں . الله تعالی کسی کو اپنی درگاه سے دور نہیں کرے گا مگر یہ کہ وه تسلیم حق نہ ہو اور وه ظلم کرے اور جس چیز میں اس کا حق نہیں (دوسروں سے) چھین لے. اور جنھوں نے ظلم کئے بہت جلد ظلم کا انجام دیکھ لیں گے.

الكافي (ط – الإسلامية)، ج‏8، ص 66

شرح: مشرق سے خروج کرنے والا یا مشرقی سیاه پرچم کا صاحب، حضور(ص) کی سیرت کو چُن لے گا اور زمین سے بدعتوں کو ختم کرے گا. اس لیے الله تعالی کی حجتوں میں سے وه بھی ایک حجت ہونا چاہیئے جس کو علم کتاب ورثے میں ملنا چاہیئے. اور اس حدیث کے دیگر پہلو اس بات کی تأیید کرتے ہیں جیسے کہ وه بهرے گونگے اور اندھے پن کو شفا دے گا اور طلب کی مشقت اور ظلم سے جان چھرائےگا.

You may also like...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے